the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد۔22جنوری(اعتماد نیوز) مزید علاج کی سکت سے مجبور اور تکلیف برداشت نہ کرتے ہوئے ایک باپ نے اپنے کمسن بیٹے کو ہلاک کردیا ۔یہ دل دہلادینے والا واقعہ آج حیات نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق سری سیلم اور سپنا ساکن تارا متی پیٹ کی چند سال قبل شادی ہوئی ۔انہیں 3سالہ اکلوتا بیٹا بالا ملیش تھا ۔پیدائش سے ہی لڑکا گردے کے عارضہ میں مبتلا تھا ۔اسے کئی ڈاکٹروں سے رجوع کروایا گیا ۔ڈاکٹرس نے سری سیلم کو بتایا کہ آپریشن کے بعد بھی اس کے بیٹے کے صحت مند ہونے کے امکانات نہیں ہیں ۔اس نے اپنے بیٹے کے علاج پر کافی رقم خرچ کی تھی اور مزید رقم خرچ کرنے کی اس میں سکت نہیں تھی ۔کم عمر بچہ اکثر درد کی شدت سے رویا کرتا تھا ۔آج صبح کی اولین ساعتوں



میں بچہ درد سے رورہا تھا اس دوران سری سیلم نیند سے بیدار ہوا اور اس نے اپنے بیٹے کو مکان کی چھت پر لے جاکر وہاں موجود پلاسٹک کے واٹر ٹینک میں ڈال دیا جس کے نتیجہ میں بچہ کی موت واقع ہوگئی ۔بچہ کو واٹرٹینک سے نکالا گیا تب تک وہ دم توڑ چکا تھا ۔پولیس نے باپ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ۔
ملازمت نہ ملنے پر تعلیم یافتہ نوجوان کی خودکشی
حیدرآباد۔22جنوری(اعتماد نیوز) مناسب ملازمت نہ ملنے پر تعلیم یافتہ نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ایس آر نگر پولیس کے مطابق 26سالہ راجو ساکن ایلا ریڈی گوڑہ نے گریجویشن مکمل کیا اور ملازمت کی تلاش میں تھا ۔مناسب ملازمت نہ ملنے پر دو روز قبل اس نے زہر پی لیا تھا دوران علاج جانبر نہ ہوسکا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.